عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ کی برطانیہ میں شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب 9 اگست کو برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

عقبہ کی والدہ، معروف شاعرہ و مصنفہ فرزانہ عاقب نے بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دونوں خاندانوں کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا کی۔

شادی کی تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے بغیر آستینوں والے گاؤن میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر رسمی سوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں دونوں کے ٹیٹو بھی نمایاں ہیں۔

عقبہ عاقب کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے تقریباً تین سے چار سال قبل برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کی کپتانی کیوں ختم کی گئی؟ عاقب جاوید نے وجہ بتا دی

دوسری جانب فرزانہ عاقب کا شمار پاکستان کی معروف انگریزی شاعراؤں اور مصنفین میں ہوتا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ 70 سے زائد انگریزی شعری کتابیں تصنیف کرچکی ہیں اور متعدد بین الاقوامی ادبی اعزازات بھی حاصل کرچکی ہیں۔

عاقب جاوید پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp