2 سال تک 24 ہزار روپے سنبھال کر رکھنے والا کنڈکٹر آخر مالک تک کیسے پہنچا؟ حیران کن واقعہ سامنے آگیا

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ایک بزرگ خاتون کو دو سال قبل بس میں گم ہونے والی رقم اور اہم طبی دستاویزات اس وقت واپس مل گئیں جب ایک ایماندار بس کنڈکٹر نے طویل عرصے تک ان کے اصل مالک کو تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2024 میں خاتون اپنا بیگ بس میں بھول گئی تھیں۔ بیگ میں 24 ہزار بھارتی روپے نقد رقم کے علاوہ اہم طبی دستاویزات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور نے دروازے بند کرکے بس تھانے پہنچا دی، چور گرفتار

خاتون کو کئی برس تک یہی یقین رہا کہ ان کا بیگ، رقم اور دستاویزات ہمیشہ کے لیے گم ہوچکے ہیں تاہم بس کنڈکٹر نے بیگ ملنے کے بعد اسے واشیم بس ڈپو کی انتظامیہ کے حوالے کردیا تھا۔

بس کنڈیکٹر نے سامان حکام کے حوالے کرنے کے باوجود اس کے اصل مالک کی تلاش ترک نہیں کی اور تقریباً دو سال تک خاتون کو تلاش کرتے رہے تاکہ ان کا سامان واپس کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چلتی گاڑی سے بکرا چوری، حیران کن واردات کی ویڈیو وائرل

قسمت نے بالآخر دونوں کو دوبارہ ایک ہی بس روٹ پر ملا دیا۔ خاتون اسی بس میں سفر کر رہی تھیں جہاں راجو وانی بطور کنڈکٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وانی نے خاتون کو پہچان کر ان کا بیگ، رقم اور طبی دستاویزات ان کے حوالے کردیں۔

دو سال بعد اپنی گمشدہ رقم اور ضروری دستاویزات واپس ملنے پر خاتون خوشی سے نہال ہوگئیں اور انہوں نے کنڈیکٹر کی ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہا۔

خاتون نے کنڈکٹر کی دیانت داری کے اعتراف میں انہیں 1100 بھارتی روپے بطور انعام بھی دیے۔ راجو وانی کی اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے اور واقعے نے ایمانداری اور دیانت داری کی ایک قابلِ تقلید مثال قائم کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا