یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کا اہم سرغنہ وقاص احمد گرفتار

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ وقاص احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلر وقاص احمد کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ جس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یونان بھجوانے کے لیے 23 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے تفصیلات شئیر کی گئی تھیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یونان سانحہ: آف لوڈ ہونے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کیے جانے والے ملزم ساجد محمود کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لیے 25 لاکھ روپے لیے تھے۔ ملزم کے خلاف پہلے بھی کشتی حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا اور اسے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جہاں اس نے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ملزم کا نام امیگریشن بلیک لسٹ میں شامل تھا اور اس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

ملزم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست متاثرہ نوجوان کے بھائی کی جانب سے دی گئی تھی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اب تک 4 ایجنٹ وقاص احمد، شبیراحمد، طلحہ شاہزیب اور ساجد محمود گرفتار ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی