چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں اہم ملاقات، راز و نیاز

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات روٹین کے مطابق کروائی گئی۔ دونوں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

جیل حکام نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی خیریت سے ہیں۔ چوہدری شجاعت ان سے ملاقات کر کے واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کی سیاسی راہیں اس وقت جدا ہوئی تھیں جب پنجاب اسمبلی میں عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی۔

پرویز الٰہی کو پی ڈی ایم کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ سارے معاملات طے ہونے کے باوجود پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ مل گئے تھے اور تحریک انصاف کے امیدوار بن کر سامنے آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘