پرویز الہٰی کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اپنے سابق 10 ارکان اسمبلی سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔  لاہور میں عمران خان سے اپنے 10 ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کے بعد انہوں نے اپنی جماعت کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان سے 10 سابق ارکان پنجاب اسمبلی کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہم ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ساتھیوں کو مضبوط کریں گے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے بتایا کہ طویل بحث کے بعد آج پرویز الٰہی اور دیگر رہنما نے ق لیگ کو  پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔

’ہم آج شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگا۔ پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔‘

پرویز الہٰی کے اصرار پر فواد چوہدری نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے صدر بنانے کی منظوری دی ہے۔ جس پر پارٹی کے آئین کے مطابق عمل درآمد ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویزالٰہی کو پارٹی عہدے سے برخاست کرتے ہوئے انکی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے اور انکی جانب سے مقرر کردہ افراد سے بھی پارٹی عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو گزشتہ ماہ لاہورمیں ق لیگ کا غیرآئینی اجلاس بلانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں آئندہ مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے بھی منع کردیاگیا ہے۔

 

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی