آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے دنگا فساد، ہڑتالوں اور شر پسند عناصر کو ووٹ کی طاقت سے شکست دے کر ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن کی کامیابی کے بعد اصل امتحان اب شروع ہوا ہے اور نومنتخب قیادت کو عوامی خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا ہوگا۔

شر پسند عناصر کی ناکامی اور انتخابی حکمت عملی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو عناصر عوام کو پاکستان سے لڑوانا چاہتے تھے وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور ن لیگ کے تمام جلسوں میں ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے گونجتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

انہوں نے انتخابی مہم کو کامیاب بنانے پر امیر مقام، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق اور طارق فضل چوہدری اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کی حکمت عملی کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو ملنے والی عزت اور عوامی اعتماد کے پیچھے قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے اور تمام تر سازشوں اور مشکلات کے باوجود عوام نے ہمیشہ ن لیگ کی قیادت پر ہی اعتماد کیا ہے۔

اخراجات پر پابندی اور عوامی خدمت کا روڈ میپ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے منتخب ارکان کو ہدایت کی کہ فتح کے بعد اب کسی قسم کی شاہانہ تقاریب، ڈنر یا لنچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام تر صلاحیتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی جائیں گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ‘اللہ تعالیٰ جس کو فتح عطا فرماتا ہے، اسے عاجزی اختیار کرنی چاہیے’۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے دستیاب بجٹ کو انتہائی شفافیت کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا تاکہ آزاد کشمیر اپنے وسائل پر پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔

تعمیر و ترقی کی تاریخ اور نواز شریف کا نقش قدم

مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے دیگر صوبوں میں ترقی کا جو بھی نشان نظر آتا ہے، اس پر قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کا نام کندہ ہے، جو جدید پاکستان کے بانی ہیں۔

پنجاب سمیت جہاں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں، ان کے پیچھے میاں شہباز شریف کی انتخابی و انتظامی وژن کی محنت شامل ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی کو ووٹ دیا، یہ الیکشن مریم نواز کی کارکردگی پر ہوئے : عظمیٰ بخاری

انہوں نے سیاسی رویوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں گلگت بلتستان میں اکثریت کے باوجود جمہوری روایت کے تحت پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی، تاہم اس کے باوجود ن لیگ پر دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابی معرکے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت خطے میں انتظامی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کی تحرک کے لیے متحرک ہے۔

ماضی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے خطوں میں وفاقی و صوبائی سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔

حال ہی میں خطے میں بعض سول سوسائٹی کے حقوق کے نام پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے تناظر میں ان انتخابات کو خطے کی سیاسی و معاشی بہتری کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا تھا، جس کے بعد ن لیگ کی قیادت نے آزاد کشمیر کو خود کفیل بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی نمایاں رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 9 اور پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ انتخابی عمل کے دوران دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کیے گئے؎

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی