ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ورلڈ کپ میں پاکستان نے مایوس کن انداز میں اپنی مہم کا آغاز کیا، جہاں اسے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے ابتدائی لمحات ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاکستان کو دباؤ میں رکھا۔ انگلش ٹیم نے میچ کے چاروں کوارٹرز میں گول کرکے اپنی برتری برقرار رکھی۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول آخری کوارٹر میں افراز نے اسکور کیا، تاہم قومی ٹیم اس کے بعد خسارہ کم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور مقابلہ انگلینڈ نے 1-4 سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان 4 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکا ہے اور 8 سال کے وقفے کے بعد ورلڈ کپ میں شریک ہے۔ موجودہ ایونٹ میں جرمنی اپنے عالمی اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کے دیگر حریفوں میں روایتی حریف بھارت کے علاوہ ویلز بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیٹلی بیکر کا دورہ لاہور، پاک امریکا معاشی تعلقات اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری بڑھانے پر زور

یوم آزادی پریڈ میں بگھی کے استعمال پر آئی جی اور چیف کمشنر تنقید کی زد میں، محسن نقوی دفاع میں سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل

پاکستان ریلوے کا سب سے بڑا منصوبہ، ایم ایل ون: کام کب شروع ہوگا؟

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے مذاکرات کی پیشکش

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں