چین نے کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا ایک اور گروپ کامیابی سے خلا میں پہنچا دیا۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق 24ویں گروپ کے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو اتوار کے روز جنوبی صوبے ہینان میں واقع کمرشل خلائی مرکز سے لانگ مارچ 12 کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
لانچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر کیا گیا اور راکٹ نے سیٹلائٹس کو کامیابی سے ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔ حکام کے مطابق تمام سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے اور مشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مدار میں داخل
یہ لانچ چین کے کم مدار پر مبنی انٹرنیٹ سیٹلائٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کم مدار میں موجود سیٹلائٹس کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبوں پر چین تیزی سے کام کر رہا ہے۔
لانگ مارچ 12 راکٹ کی لانچنگ ہینان کے شہر وین چھانگ میں قائم کمرشل خلائی لانچ مرکز سے کی گئی۔ چین نے حالیہ برسوں میں سرکاری خلائی پروگرام کے ساتھ ساتھ کمرشل خلائی سرگرمیوں میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے اور سیٹلائٹس کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے متعدد لانچ مشنز انجام دیے ہیں۔
China sent a new batch of internet satellites into orbit Sunday from a commercial spacecraft launch site in the southern island province of Hainan. #XinhuaNews pic.twitter.com/nWqIWJ5KPr
— China Xinhua News (@XHNews) August 16, 2026
چینی حکام کے مطابق نئے سیٹلائٹس کی کامیاب تعیناتی سے ملک کے کم مداری انٹرنیٹ نیٹ ورک کی تشکیل اور توسیع میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔













