وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چوہدری اپوزیشن لیڈر چیمبر قومی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔
🚨وفاقی وزراء کی اپوزیشن رہنماؤں سے اہم ملاقات
وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کی تعیناتی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ رابطے جاری رکھنے… pic.twitter.com/vlqDcCQRyZ
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 17, 2026
ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی سیاسی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی تعیناتی سمیت دیگر سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران سیاسی امور پر مشاورت اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا، فریقین نے آئندہ بھی باہمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔














