پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے اور اداکار و شوہر دانش تیمور کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے عائزہ خان اور دانش تیمور کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث تھیں۔ ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب مداحوں نے عائزہ خان کی انسٹاگرام سرگرمیوں میں بعض تبدیلیاں محسوس کیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی ہورہی ہے؟ اداکارہ کی پوسٹ نے نئی افواہوں کو جنم دےدیا
رپورٹس کے مطابق عائزہ خان دانش تیمور کے ڈرامے ہمراہی کے اختتامی حصے کے سینما پریمیئر میں شریک نہیں ہوئیں جبکہ مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دانش تیمور کے ساتھ موجود بعض تصاویر مبینہ طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔
ان تبدیلیوں کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’عائزہ خان کا ہانیہ عامر کے ساتھ مقابلہ جاری‘، صارفین کی اداکارہ کے لباس پر سخت تنقید
تاہم عائزہ خان نے ایک فین پیج پر کیے گئے سوال کے جواب میں طلاق اور علیحدگی کی افواہوں کو ’فیک‘ قرار دے کر معاملہ واضح کردیا۔ ان کے اس مختصر ردعمل کو مداحوں کی جانب سے افواہوں کی تردید کے طور پر لیا گیا۔

عائزہ خان کے جواب کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آتے رہے۔ ایک مداح نے لکھا ’خوبصورت جوڑی ہے براہِ کرم الگ نہ ہوں۔‘ جبکہ ایک اور صارف نے سوال کیا ’لیکن اس نے دانش کے ساتھ تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں؟‘ بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ انہیں صورتِ حال میں کچھ غیر معمولی محسوس ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی دبئی ڈولفن اور سیل شو سے دلکش ویڈیو سوشل پر وائرل
عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے ہیں۔ دونوں اداکار شوبز میں اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عائزہ خان جلد فواد خان کے مدمقابل فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ کر رہے ہیں۔














