عمران خان سے نورین نیازی کی ملاقات کرادی گئی، 45 منٹ تک گفت و شنید

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جو قریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

میڈیا رپورٹس مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، جس دوران عمران خان کی صحت سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ کے حالیہ حکم سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد نورین نیازی داہگل ناکے پہنچیں، جہاں میڈیا نمائندوں نے ان سے گفتگو کی کوشش کی تاہم انہوں نے تفصیلی بات چیت سے گریز کیا۔

صحافی کے سوال پر نورین نیازی نے صرف ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات ہوگئی ہے۔

بعد ازاں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی نورین نیازی کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالت نے عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سی گلوبل اکنامک فورم: کاروباری افراد، ماہرین تعلیم اور عالمی سرمایہ کاری کے ماہرین ایک پلیٹ فارم پر جمع

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا

ایران سے مذاکرات ہورہے ہیں نہ مستقبل قریب میں کوئی امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خاتون محتسب خیبر پختونخوا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، خواتین کو اربوں روپے کی جائیداد واپس دلائی گئی

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے کوچ کی تصدیق

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد