ورلڈکپ ہاکی 2026: پاکستان اور بھارت میں سے آگے کون بڑھے گا، فیصلہ آج ہوگا

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیدرلینڈز اور بیلجیم میں جاری ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف اہم اور فیصلہ کن میچ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم نے منگل کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کرکے آرام کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ ڈی کا اہم میچ 19 اگست کو ایمسٹلوین کے ویگنور اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا جس کے نتیجے سے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

گروپ ڈی سے انگلینڈ پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بناچکا ہے جبکہ دوسری ٹیم کے انتخاب کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ پر ہوگا۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 1-4 سے شکست کھائی تھی جبکہ ویلز کے خلاف مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی جبکہ اسے انگلینڈ کے ہاتھوں 2-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے: ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم شرکت کرے گی

یوں دونوں ٹیمیں اس وقت ایک ایسی صورتحال میں ہیں جہاں بھارت کے خلاف کامیابی پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچا سکتی ہے جبکہ شکست کی صورت میں اس کی ورلڈکپ مہم خطرے میں پڑ جائے گی۔

میچ سے قبل آرام پر توجہ

پاکستان ہاکی ٹیم نے منگل کو ایمسٹرڈیم میں ہوٹل میں قیام کیا اور مقررہ پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے اہم مقابلے سے قبل کھلاڑیوں کو مکمل آرام دینے اور انہیں ذہنی و جسمانی طور پر تازہ رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کی اہمیت کے پیش نظر کھلاڑیوں کو دباؤ سے دور رکھتے ہوئے ایک پرسکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: سابق اولمپیئن رحیم خان کو پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی پر شکوک

پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی طور پر ہائی وولٹیج سمجھے جانے والے اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے تک رسائی داؤ پر لگی ہوئی ہے جس کے باعث میچ کو ٹورنامنٹ کے اہم ترین مقابلوں میں شمار کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد