پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 34 پیسے، ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز میں داخل

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نظرثانی شدہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 19 اگست 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتیں مقرر کردی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے 18 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اس سے قبل 18 اگست کو پیٹرول کی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی گزشتہ قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں 5 روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست 2026  کے لیے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد