نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر مشکل حالات اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق 19 اگست کو عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے اپنی خدمات وقف کیے ہوئے ہیں۔
🔈 PR No. 2️⃣1️⃣9️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Message by the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 on World Humanitarian Day (19 August 2026)
🔗⬇️ pic.twitter.com/wHLZ0pCbD5
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 19, 2026
نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور قدرتی آفات سمیت دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ یہ موقع اس اجتماعی عزم کی تجدید کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے معاشرے میں سخاوت، رضاکارانہ خدمت اور اجتماعی بھلائی کی دیرینہ روایات پر فخر کرتا ہے، جو مشکل وقت میں قوم کو متحد کرتی رہی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی قدرتی آفات کے دوران پاکستانی عوام، وفاقی اور صوبائی اداروں نے متاثرہ آبادیوں کی امداد اور بحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے انسانی خدمت سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کی اقدار کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔














