بلوچستان میں امن کے لیے وفاق اور صوبے میں مؤثر رابطہ ضروری، صدر زرداری

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر تعاون اور رابطہ ناگزیر ہے۔

صدر مملکت نے یہ بات اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے صدر آصف علی زرداری کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں خاص کیا تھا؟

صدر زرداری نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہر کوشش کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام اور عوامی فلاح کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں امن کے خلاف خطرات ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں، میٹرو کی چھتیں ٹپکنے لگیں

چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان اور اختیاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ٹرمپ نے سیول کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی مدت میں کمی کیوں کی؟ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کا انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد