اسلام آباد میں 2027 میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان نے تیاریوں کا عمل تیز کردیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اجلاس کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں مختلف ترقیاتی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو اجلاس کے انعقاد کے لیے جاری مختلف ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ انتظامات مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔
DPM/FM @MIshaqDar50 chaired a meeting regarding the SCO Summit to be hosted by Pakistan in 2027.
Chairman CDA briefed the meeting on the progress of various development and infrastructure projects. DPM/FM expressed satisfaction with the preparations underway and directed all… pic.twitter.com/BrVpvAYS2h
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 19, 2026
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے اجلاسوں کی کامیاب میزبانی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور تمام انتظامات اعلیٰ ترین معیار کے مطابق کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی میزبانی منظم، ہموار اور کامیاب بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکریٹری داخلہ احمد رضا سرور، چیئرمین سی ڈی اے، نیشنل کوآرڈی نیٹر ایس سی او اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی یومِ انسانی ہمدردی: اسحاق ڈار کا امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین
پاکستان 2027 میں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، جبکہ اس سے قبل حکومت مختلف اجلاسوں میں کانفرنس کے مقام، رہائش، سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتی رہی ہے۔














