اسپیکر ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی امور اور عدالتی فیصلے پر مشاورت

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر نے شرکت کی، جبکہ سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی ملاقات کے لیے اسپیکر چیمبر پہنچے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہاکہ دعا ہے کہ یہ سیاسی عمل کسی مثبت پیشرفت کا باعث بنے، تاہم فی الحال توجہ صحت کے معاملے پر مرکوز رکھنا ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے معاملے پر اسپیکر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے مطالبہ کیا جائےگا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور سپریم کورٹ کے فیصلے، دونوں معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ڈیل کا تاثر غلط ہے، بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم حکومت اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسمارٹ چشمے نابینا افراد کی زندگیاں بدل رہے ہیں لیکن شرپسند عناصر یہ سہولت چھیننے کے درپے

فلکیاتی نظاروں کے شوقین تیار ہوجائیں، 27 اگست کو منفرد منظر ہوگا

عمرعبداللہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی مؤقف کی مکمل نفی کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

بالی ووڈ کے سابق سپر اسٹار گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد