ہیڈنگلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں پاکستان کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے والے انگلینڈ کے دونوں فاسٹ بولرز نے یادگار کے طور پر میچ کی گیند کو درمیان سے کٹوا کر آدھا آدھا تقسیم کرلیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز میں اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5-5 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں بولرز نے مل کر پاکستان کی پوری ٹیم کو 171 رنز پر پویلین بھیجا۔ رائٹرز اور برطانوی اخبار گارڈین سمیت بین الاقوامی میڈیا نے بھی دونوں بولرز کی اس منفرد یادگار کا ذکر کیا ہے۔
This is pretty cool!
After Ollie Robinson and Josh Tongue both took five-wicket hauls against Pakistan, Robinson came up with the idea to split the ball in half.
"We were walking off and I was like, to Tonguey, I think we should split it," Robinson said in his post-play press… pic.twitter.com/WM1w0yRfWd
— 7Cricket (@7Cricket) August 20, 2026
رپورٹس کے مطابق اننگز ختم ہونے کے بعد جوش ٹنگ نے اولی رابنسن کو تجویز دی کہ چونکہ دونوں نے 5-5 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس لیے میچ کی گیند بھی دونوں میں برابر تقسیم کرلی جائے۔ رابنسن نے اس تجویز کو پسند کیا اور دونوں نے گراؤنڈ اسٹاف سے گیند کو درمیان سے کاٹنے کی درخواست کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گراؤنڈ اسٹاف نے کچھ دیر بعد واقعی گیند کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے دونوں بولرز کے حوالے کردیا۔ یوں 5-5 وکٹوں کے شاندار کارنامے کے ساتھ دونوں کو ایک ایسی یادگار بھی مل گئی جو عام طور پر کسی ایک بولر کے حصے میں آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
رابنسن نے اس منفرد واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی گیند کا آدھا حصہ ملنا روز روز کی بات نہیں، اس لیے یہ ایسی یادگار ہے جسے وہ اور ٹنگ طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔ گارڈین کے مطابق رابنسن اور ٹنگ نے اپنی مشترکہ 5 وکٹوں کی کامیابی کو یادگار بنانے کے لیے گیند تقسیم کی۔














