عوام کی خون پسینے کی کمائی کو کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت اور کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔

لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم آپ کے گرگریبانوں تک پہنچیں گے، کیونکہ قوم کا جو بھی پیسہ ہے وہ عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی ہے، اسے رشوت اور کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور پھر رنگوں سے جگمگائے گا، مریم نواز نے بسنت  2027 کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ان پر کھربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں کسان کارڈ، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، سڑکوں کی تعمیر، میٹرو منصوبے، گرین بسیں اور ٹرین سسٹم سمیت مختلف شعبوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جبکہ کسانوں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے بھی مختلف فلاحی پروگرام جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے صوبے کے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے ذریعے لوگوں کو گھر بنانے میں مدد دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے لاکھوں کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کے وسائل کو عوام ہی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے کرپشن کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شفافیت اور میرٹ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے پیسے کے ایک ایک روپے کا تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو قومی وسائل میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟