بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلادیشی ارکانِ پارلیمنٹ نے حکمران جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

78 سالہ عالمگیر اگرچہ ایک بڑی حد تک رسمی نوعیت کے عہدے پر فائز ہوں گے، تاہم اب وہ سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ ملکی انتظامی اختیارات بدستور وزیراعظم اور کابینہ ہی کے پاس رہیں گے۔

سال 2024 میں شیخ حسینہ کی زیرِ قیادت عوامی لیگ حکومت کے خاتمے کے بعد بی این پی رواں سال فروری میں دوبارہ اقتدار میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کردی

12 فروری کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بی این پی اور اس کے اتحادیوں کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو چکی ہے، جس نے صدارتی انتخاب میں ان کی برتری کی راہ ہموار کی۔

مقابلہ کس کے درمیان تھا؟

پارلیمانی ووٹنگ میں مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار اولی احمد کو شکست دی۔ اولی احمد ایک ریٹائرڈ آرمی کرنل اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین ہیں اور انہیں جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم گیارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔

صدارتی انتخاب کیوں ضروری ہوا؟

یہ صدارتی انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین کی جانب سے اپنی 5 سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی گزشتہ ماہ خرابیِ صحت کی بنا پر مستعفی ہو جانے کے باعث عمل میں لایا گیا۔ عوامی لیگ کے سابق سیاست دان اور شیخ حسینہ واجد کے قریبی ساتھی شہاب الدین 2023 میں صدر منتخب ہوئے تھے۔

مرزا فخرالاسلام عالمگیر کا سیاسی سفر

بی این پی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے مرزا فخرالاسلام عالمگیر 2016 سے اپنی صدارتی نامزدگی تک پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے فرائض انجام دیتے رہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں شیخ حسینہ کی میڈیا سے گفتگو پر بنگلہ دیش کا سخت احتجاج، دوطرفہ تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ

شیخ حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں وہ اپوزیشن کی ایک توانا آواز بن کر ابھرے، جس کے نتیجے میں انہیں متعدد بار گرفتاریوں اور عدالتی مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

گرمی میں کچھ عام ادویات جسم کو زیادہ متاثر کرسکتی ہیں، ماہرین کا انتباہ

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟