امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کسی بھی قسم کی مالی مدد فراہم کرنے والے ممالک کو بھی سنگین اقتصادی نتائج سے خبردار کیا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ نئی پابندیوں کی مزید تفصیلات پیر کو جاری کی جائیں گی۔ ان کے بقول امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کر رہا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر نئی فوجی کارروائی کی ضرورت کم ہوسکتی ہے۔
US Treasury Secretary Scott Bessent vows the "toughest sanctions in history" to "collapse" Iran's government. Iran's Foreign Ministry called the threat "illegal and inhumane."
Beijing rebuked the US pressure campaign on Iran.
🔴 Follow our LIVE coverage: https://t.co/0MWxfMLeaB pic.twitter.com/WU2em1xQpO
— Al Jazeera English (@AJEnglish) August 21, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد ایران کی حکومت کو معاشی طور پر دباؤ میں لانا اور اسے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق نئی پابندیاں ایران کے خلاف پہلے سے جاری بحری ناکہ بندی کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔
امریکی اقدامات کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ خطے میں جاری تقریباً 6 ماہ سے جاری جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل پہلے ہی متاثر ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی اقتصادی تباہی کا ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹ، تاہم منفی معاشی شرح نمو کا خطرہ موجود ہے، ایرانی ماہر معیشت
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ’معاشی دہشتگردی‘ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسی پابندیاں ایرانی عوام کے اپنے ملک کی آزادی، وقار اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتیں۔
ادھر امریکا نے چین سے بھی ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق چین ایران کے برآمد کیے جانے والے تیل کا بڑا خریدار ہے۔
US Treasury Secretary Scott Bessent said Thursday the US intends to impose "the toughest sanctions in history" on Iran. Tehran Professor Mostafa Khoshcheshm tells Al Jazeera Iran is self-sufficient enough to withstand losing what little outside economic support it receives. pic.twitter.com/xqQjSzmg4j
— Al Jazeera English (@AJEnglish) August 21, 2026
چینی سفارتخانے نے امریکی مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل حل کرنے میں مدد نہیں دیتے۔ چین نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ مسئلے کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کریں۔
صدر ٹرمپ نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ ایران کو مالی یا دیگر مدد فراہم کرنے والے ممالک کے اداروں، کاروباروں، ہوائی اڈوں اور حکومتی اداروں کو بھی ’بڑے اقتصادی نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔












