سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 49 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی ملک گیر کارروائیوں کے دوران بھارت کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے ‘فتنہ الخوارج’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ کے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ملک میں امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی بڑی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے جاری انسدادِ دہشتگردی مہم کا حصہ تھیں۔

خیبرپختونخوا میں کارروائیاں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر تیز ترین کارروائیاں کیں۔

ان آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں متحرک ‘فتنہ الخوارج’ کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرولز، اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے موقع پر ہی تباہ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی ڈیٹونیٹنگ ریموٹس، اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر کے تلف کی گئیں۔

بلوچستان، 10 آپریشنز میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے 37 دہشتگرد ڈھیر

دوسری جانب بلوچستان کے اضلاع مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں کی گئی 10 مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں ‘فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو موثر انداز میں نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔

ان آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسلحے، بارود کے ڈرمز اور ریموٹ ڈٹونیشن آلات کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لے کر تلف کر دی۔

مستقبل کی حکمتِ عملی

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں فیڈرل ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ حکمتِ عملی ‘عزمِ استحکام’ کے تحت جاری انسدادِ دہشتگردی مہم کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بھارت کی سرپرستی میں موجود کسی بھی باقی ماندہ خوارج یا دہشتگرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز بھی جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ان کی جدوجہد غیر متزلزل رہے گی، اور بیرونی سرپرستی میں پلنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی