جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہٓ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 25 جولائی 2026 کو بھارتی پراکسی فتنہٓ الخوارج دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ حملہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ہلاک دہشتگرد نے پاکستان میں افغان مداخلت کے مزید ثبوت فراہم کردیے

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور بھارت نواز تنظیم ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھتے تھے، جن میں سے چاروں، بشمول ایک خودکش حملہ آور، ہلاک کر دیے گئے، جبکہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

خودکش گاڑی چیک پوسٹ تک پہنچنے سے پہلے تباہ

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی میں نقب لگانے کی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی فورسز کے چوکس اور مضبوط ردعمل نے ان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔

حملہ آوروں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو پوسٹ کی حدود سے باہر ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک خودکش حملہ آور مارا گیا اور دھماکہ کسی قسم کا نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔

3 فتنہ الخوارج کی قریبی مکان میں چھپنے کی کوشش

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقی ماندہ حملہ آوروں کا تعاقب کیا، جو فرار ہو کر ایک قریبی مکان میں جا چھپے۔

مزید پڑھیں:بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سیکیورٹی فورسز نے مکان کا محاصرہ کرتے ہوئے انتہائی مہارت سے ایک منظم آپریشن شروع کیا، جس میں درست نشانے بازی کے ذریعے باقی تینوں خوارج کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ اس پوری کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر بھارت نواز خارجی عنصر کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور مالی معاونت سے چلنے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

‘عزم استحکام’ مہم کے تحت جاری کارروائیاں

یہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظور کردہ انسدادِ دہشتگردی مہم ‘عزم استحکام’ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر سے غیر ملکی سرپرستی میں پنپنے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی پراکسی ‘فتنہ الہندوستان’ کے 14 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان اور اس سے ملحقہ اضلاع میں گزشتہ کچھ عرصے سے فتنہ الخوارج کی جانب سے سیکیورٹی چوکیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن کا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

پیٹرولیم قیمتوں کا فارمولا، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو کھلا خط، فوری نظرثانی کا مطالبہ

نیب مقدمات میں دائرۂ اختیار کی وضاحت، ’ایک مقدمہ ایک فورم‘ کا اصول عدالتی نظام میں بہتری کی جانب اہم قدم قرار

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار