عمران خان کی پرائیویٹ اسپتال میں منتقلی کا عدالتی فیصلہ، نظر ثانی درخواست میں حکومت نے کیا اعتراضات اٹھائے؟

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اگست کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ریکارڈ پر موجود واضح قانونی غلطیوں پر مبنی ہے لہٰذا عدالت اپنے حکم پر نظرثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی قیدی کو نجی اسپتال منتقل کرنا پاکستان پریزن رولز 1978 کے منافی ہے جبکہ جیل قوانین میں کسی قیدی کو نجی اسپتال میں داخل کرنے کا کوئی تصور موجود نہیں۔ قانون کے تحت قیدیوں کا علاج جیل، سول یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ہی کیا جاسکتا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قیدی کو نجی اسپتال منتقل کرنے سے اس کی سیکیورٹی اور بیرونی اثر و رسوخ کے خدشات بڑھ جائیں گے۔ درخواست کے مطابق کسی قیدی کا اپنی مرضی کے نجی ڈاکٹر سے علاج کرانے پر اصرار بھی جیل قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔

Chief Commissioner 1370_ocred by nisar.khan74

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ڈاکٹرز انتہائی تجربہ کار پروفیسرز اور اپنے اپنے شعبوں کے بین الاقوامی ماہرین ہیں اس لیے قیدی کے علاج کے لیے سرکاری طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

چیف کمشنر کو فریق نہ بنانے کا اعتراض

نظرثانی درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے طریقہ کار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کو مقدمے میں فریق بنائے بغیر اور انہیں نوٹس جاری کیے بغیر فیصلہ سنایا گیا۔

مزید پڑھیے: عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

درخواست کے مطابق کیس میں کسی دوسرے فریق کو سنے بغیر فیصلہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے جو منصفانہ سماعت اور قانونی طریقہ کار کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں قیدی کی حالت تشویشناک ہونے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ عدالت کو میڈیکل رپورٹ پر تکنیکی ماہرین کی رائے لیے بغیر براہ راست فیصلہ نہیں دینا چاہیے تھا۔

جیل انتظامیہ کے معاملات سے متعلق قانونی نکات

چیف کمشنر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561-A کا اطلاق جیل انتظامیہ کے امور پر نہیں ہوتا۔

درخواست کے مطابق فوجداری اپیل سننے والی عدالت وہ اختیارات استعمال نہیں کرسکتی جو متعلقہ ضابطے میں درج نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس جیل بھجوانے کے قانونی نتائج کیا ہوسکتے ہیں؟

نظرثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں قید کے دوران قیدی کی نقل و حرکت اور ملاقاتوں کے حقوق قانونی طور پر محدود ہوجاتے ہیں، جبکہ قیدی کو ہفتے میں 2 مرتبہ غیر ملکی ٹیلی فون کالز کی اجازت دینا بھی پرزن رولز کی دفعہ 265 کے خلاف ہے۔

عبوری ریلیف پر بھی اعتراض

درخواست میں سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری ریلیف دیے جانے کے طریقہ کار پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عبوری ریلیف کے طور پر بنیادی اور حتمی استدعا کو منظور کرنا قانونی اصولوں کے منافی ہے۔ درخواست کے مطابق چاروں استدعاؤں کو ابتدائی سطح پر ہی عبوری طور پر منظور کرلیا گیا، جو قبل از وقت اقدام ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ایک قیدی کو خصوصی رعایت دینا آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مساوی حقوق کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

چیف کمشنر کی درخواست کے مطابق اگر ایک قیدی کو نجی اسپتال میں علاج کی اجازت دی گئی تو دیگر قیدی بھی اسی نوعیت کے مطالبات شروع کرسکتے ہیں جس سے جیل کے انتظامی اور سیکیورٹی نظام کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

حکومت کی سپریم کورٹ سے نظرثانی کی استدعا

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ 18 اگست کے حکم نامے پر نظرثانی کی جائے اور اسے واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا معائنہ پمز اسپتال میں ہوا، صحتمند قرار دیے جانے پر واپس اڈیالا بھیجا، عطاتارڑ

درخواست میں عدالت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے علاج، جیل انتظامیہ، سیکیورٹی، ملاقاتوں اور طبی سہولیات سے متعلق موجودہ قانونی ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی