برطانوی کمانڈوز کی جانب سے روسی ’گھوسٹ فلیٹ‘ کا حصہ قرار دیے جانے والے تیل بردار جہاز کے بھارتی کپتان اجے پنت کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو محض ’قربانی کا بکرا‘ بنایا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 38 سالہ اجے پنت کو برطانیہ میں پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے، جن میں جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی کمانڈوز نے 14 جون کو انگلش چینل میں ہیلی کاپٹر سے رسیاں استعمال کرتے ہوئے تیل بردار جہاز ’سمائرٹوس‘ پر کارروائی کی تھی۔ اجے پنت اس جہاز کے کپتان تھے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ جہاز روس کے مبینہ ’شیڈو فلیٹ‘ کا حصہ ہے، جس میں ایسے جہاز شامل ہیں جن کی ملکیت اور انشورنس کے معاملات مبہم ہوتے ہیں اور جنہیں روس پر عائد تیل کی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
My husband made a scapegoat: Indian Captain's wife on UK's Russia shadow fleet case
The Indian captain of an oil tanker seized by British commandos in the English Channel has been made a scapegoat, his wife told AFP, as he awaits trial in Britain on sanctions-related charges.… pic.twitter.com/VOzRj5jUQD
— IndiaToday (@IndiaToday) August 22, 2026
اجے پنت کی اہلیہ ریتو پنت نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ان کے شوہر ’غلط وقت پر غلط جگہ‘ موجود تھے۔ ان کے بقول اجے محض جہاز کے مالک کے ملازم تھے اور انہیں جو احکامات دیے گئے، وہ انہی پر عمل کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی استغاثہ کا مؤقف ہے کہ کپتان کی حیثیت سے اجے پنت جہاز کے ’ماسٹر‘ تھے اور انہیں تقریباً 98 ہزار ٹن تیل پر مشتمل کارگو کے بارے میں علم تھا۔ تاہم ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ صرف اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا: پارک میں خاتون پر جنسی حملے کے الزام میں بھارتی نژاد شخص گرفتار
اجے پنت کو ضمانت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے اور ان کا مقدمہ 15 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ ان کی اہلیہ کے مطابق گرفتاری کے بعد پہلی فون کال میں اجے شدید پریشان تھے اور رو رہے تھے۔
یہ مقدمہ اس لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ یورپ میں پہلی بار کسی روسی شیڈو فلیٹ سے منسلک جہاز کے مالک یا کمپنی کے بجائے اس کے کپتان کو پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں فوجداری کارروائی کا سامنا ہے۔
The Indian captain of an alleged Russian shadow fleet oil vessel seized by British commandos has been made a "scapegoat", his wife tells AFP, as her husband awaits trialhttps://t.co/uqREd8kg9P pic.twitter.com/io8atqafF9
— AFP News Agency (@AFP) August 21, 2026
بھارتی وزارت خارجہ کے حکام اجے پنت سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کر چکے ہیں۔ جہاز کے دیگر 24 ارکان میں سے بیشتر کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ سمائرٹوس اب بھی انگلینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب لنگر انداز ہے۔














