عمران خان بالکل تندرست ہیں، پی ٹی آئی کو جوڈیشل این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل تندرست ہیں، اور پی ٹی آئی کو جوڈیشل این آر او نہیں ملے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کو اسپتال لانے کی ضرورت ہو تو انہیں بغیر کسی عدالتی حکم کے اسپتال لایا جاتا ہے، یہ لوگ ہمدردی کا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی صحت تسلی بخش نکلی تو کیا یہ بھی توہین عدالت ہے؟ اہم سوال اٹھ گیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ عدالتیں بدل چکی ہیں، یہ نئی عدلیہ ہے جو جوڈیشل این آر او دینے کے لیے نہیں ہے۔ یہ اپنی خواہشات کا اظہار کرتے رہیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ تندرست ہیں۔ عمران خان کی بہن اس بہانے سے کوئی این آر او لینا چاہتی ہیں تو یہ پھر ان کی اپنی خواہش ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ توہین عدالت تو ان لوگوں نے کی ہے جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جیل میں عمران خان کا تین بار چیک اپ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت نے سابق وزیراعظم کا پمز اسپتال میں چیک اپ کرانے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا شفاف طبی معائنہ کرایا گیا، کسی قیدی کو خصوصی سہولت دینے سے استثنیٰ کا تاثر نہیں ملنا چاہیے، وزیر اطلاعات

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟