پرائیویٹ حج 2027: واجبات کی وصولی شروع، بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل سے ہوگی

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے لیے عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز کردیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ بکنگ، حج کمپنی اور پیکیج کے انتخاب سمیت تمام مالی معاملات صرف حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے تیار کردہ حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین گھر بیٹھے مجاز حج منظم کمپنی اور اپنی پسند کا حج پیکیج منتخب کرسکتے ہیں، جبکہ واجبات کی ادائیگی بھی اسی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے آن لائن کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج اسکیم میں صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی رہ گئیں

وزارت نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی حج منظم کمپنی کو عازمین سے براہ راست رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں۔ عازمین کسی کمپنی یا فرد کو نقد رقم، چیک یا کسی غیر مجاز ذریعے سے ادائیگی نہ کریں اور تمام مالی لین دین صرف سرکاری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل کریں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ غیر مجاز ایجنٹوں یا افراد کو براہ راست رقم ادا کرنے والے عازمین اپنے مالی نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ وزارت نے فراڈ اور جعلسازی سے بچنے کے لیے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم 2027 کا مجموعی کوٹہ 71 ہزار 696 نشستیں مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ عازمین بھی حج پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنی اور پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp