حنا جاوید کے بہیمانہ قتل پر خاتونِ اول کا اظہارِ تشویش

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:’انتخاب نہ کریں تو بھی جہنم میں جائیں گے‘، جاوید اختر کے بیان پر پاکستانی اداکار پھٹ پڑے

خاتونِ اول نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا کہ ہولناک واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے سنگین جرم کی جرأت نہ ہو۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان میں خواتین کے خلاف ایسے واقعات میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خواتین کے تحفظ اور مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: 11سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں 45 سالہ حنا جاوید کے مبینہ قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد ملزمان حنا کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اہلخانہ نے سسر اصغر علی فیاض کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان، اسلام آباد مارچ کا عندیہ

پرائیویٹ حج 2027: واجبات کی وصولی شروع، بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل سے ہوگی

صوبائی حکومت کی کمزور گرفت، بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹیاں بے امنی اور جرائم کی سرپرست بن گئیں

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

ایران جنگ کی کوریج پر تنازع، پینٹاگون نے ’اسٹارز اینڈ اسٹرائپس‘ کے سربراہان کو نکال دیا

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟