نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورہ برطانیہ کے سلسلے میں لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی حکومت کے اعلیٰ حکام سمیت عالمی اداروں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج لندن پہنچے، جہاں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 arrived in London today ahead of his official visit to the United Kingdom from 24 to 28 August 2026.
High Commissioner of Pakistan to the United Kingdom, Mr. Tipu Usman @TipuUsman, received the Deputy… pic.twitter.com/8k28NLUr0L
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 23, 2026
اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست 2026 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور پاکستان کے لیے دفتر خارجہ و ترقیاتی امور کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
علاقائی بحری سلامتی پر بھی بات چیت ہوگی
محمد اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں خطے کی بحری سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات متوقع
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر اہم ملاقاتیں اور تبادلہ خیال متوقع ہے۔














