پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 601 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا42 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔













