نئے صوبوں کے معاملے پر ن لیگ کی خاموشی، نواز شریف نے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر سیاسی بحث تیز ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت نے فی الحال اس موضوع پر خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رہنما اس معاملے پر کوئی مؤقف اختیار کرنے سے گریز کریں اور پارٹی کی حتمی پالیسی کا انتظار کریں۔

ان کے مطابق مسلم لیگ ن نئے صوبوں کے معاملے پر اپنی پالیسی مشاورت کے بعد سامنے لائے گی تاہم اس وقت تک پارٹی رہنماؤں کو اس حساس موضوع پر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہییں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قراردادیں منظور ہونے کے بعد ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر سیاسی بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس معاملے پر مختلف جماعتوں کے مؤقف سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کی مخالفت کا اظہار کرچکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے فی الحال اس معاملے پر واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے رہنماؤں کو بیان بازی سے روکنے کا مقصد پارٹی کے اندر مشاورت مکمل ہونے تک کسی ممکنہ اختلاف یا ابہام سے بچنا ہے۔

مزید پڑھیے: 6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں نئے صوبوں کے معاملے پر عارضی طور پر خاموشی کی پالیسی اختیار کی ہے اور پارٹی کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے تک رہنماؤں کو پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کی تجویز

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم، عالمی کرنسی اور تیل کی مارکیٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں

عمران خان صحت مند ہوئے تو ان کے چاہنے والے شکر ادا کرنے کے بجائے افسردہ اور غصے میں ہیں، طلال چوہدری

زیتون کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے قومی پالیسی کا اجرا، وزیراعظم کا 100 زرعی گریجوایٹس اٹلی بھیجنے کا اعلان

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی توقع: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کیا ہیں؟

ویڈیو

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار