محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp