پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا، 26 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کا قیام: پٹرولیم ڈویژن نے امکانات کا جائزہ شروع کر دیا

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 26اگست سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتیں 26 اور 27 اگست 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی حکومت کے نئے طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp