پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے اسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے الیکٹریکل سیفٹی کے اقدامات کے حوالے سے پنجاب کی تمام سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپیشلائزڈ میڈیکل اداروں کے پرنسپلز، ڈینز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

محکمے نے ادارے کے سربراہ سے تصدیق شدہ تعمیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، جو مذکورہ بالا اقدامات پر عملدرآمد کی تصدیق کرتی ہو۔ یہ رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر محکمے کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ مورخہ 06.01.2025 کو اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لیے مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

محکمے کے مطابق اسپتال کی خدمات کی حساس نوعیت اور زیرِ علاج نازک مریضوں کی موجودگی کے پیشِ نظر انسانی جانوں کے تحفظ، ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نقصان سے بچانے اور صحت کی ضروری خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے برقی اور آتشزدگی سے بچاؤ کے پروٹوکولز کی سختی سے پابندی لازمی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر تمام اسپتالوں اور اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ یا اتھارٹی سے الیکٹریکل لوڈ اسسمنٹ کا تازہ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ منظور شدہ الیکٹریکل لوڈ اسپتال کی موجودہ اور متوقع ضروریات کے لیے کافی ہے۔

تمام اسپتالوں اور اداروں کو مقررہ مقامات پر واٹر ہائیڈرنٹس، یعنی آگ بجھانے کے لیے پانی کے پائپ یا کنکشن، آگ بجھانے والے آلات (فائر ایکسٹنگوشرز) اور دیگر سامانِ دفاع کی مناسب دستیابی، ان تک آسان رسائی اور ان کی کارآمد حالت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے والے آلات کا باقاعدگی سے معائنہ اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، جس میں مقررہ وقت پر انہیں دوبارہ بھرنا یا تبدیل کرنا بھی شامل ہے، جبکہ معائنے اور سروسنگ کا مکمل ریکارڈ بھی برقرار رکھا جائے۔

محکمے نے مزید ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122 کے تعاون سے اسپتال کے عملے کے لیے آگ سے بچاؤ کی باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار