کبریٰ خان، دنانیر مبین اور یمنیٰ زیدی کی ’صنف آہن‘ کے دنوں کی یادیں تازہ

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ کبریٰ خان، دنانیر مبین اور یمنیٰ زیدی نے ڈرامہ ’صنفِ آہن‘ کے دنوں کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ شیئر کرکے مداحوں کو ماضی کی یادوں میں واپس پہنچا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو دوبارہ گردش میں آگئی، جس میں ’صنفِ آہن‘ کی کاسٹ کے ارکان کو پردے کے پیچھے ایک دلچسپ کھیل میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں فنکاروں کے درمیان دوستانہ مقابلہ اور ہنسی مذاق کے لمحات نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز: یمنیٰ زیدی نے بنایا ریکارڈ، صبا قمر، ارسلان نصیر، فیروز خان بھی لے اڑے ایوارڈ

کبریٰ خان نے ویڈیو اپنی انسٹاگرام کہانی پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی، دنانیر مبین اور دیگر ساتھی فنکاروں کو نشان زد کیا اور بتایا کہ ان کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا تھا۔

دنانیر مبین نے بھی ویڈیو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میرا دفاع یہ ہے کہ مجھے ہارنا بالکل پسند نہیں۔‘

بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے بھی یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’صنفِ آہن‘ کے دنوں کو یاد کیا اور لکھا کہ یہ واقعی پرانی یادیں تازہ کرنے والا لمحہ ہے۔

ویڈیو میں کبریٰ خان کی ٹیم کے مقابلے میں کامیابی کے بعد دنانیر مبین کا ہارنے پر ردعمل مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین نے شاہ رخ خان کی فلم ’دیوداس‘ پر سخت تنقید کیوں شروع کردی؟

’صنفِ آہن‘ 2021ء سے 2022ء تک نشر ہونے والا مقبول ڈرامہ تھا، جس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی فوجی تربیت، دوستی اور ذاتی زندگی کے سفر کو پیش کیا گیا تھا۔

ڈرامے میں یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، سجل علی، سائرہ یوسف، رمشا خان اور دنانیر مبین سمیت دیگر فنکاروں نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اسے بہترین مجموعی اداکاری کے زمرے میں لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ دنانیر مبین نے بھی اپنی اداکاری پر ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’تم روایتی بیوی بن گئی ہو‘، گوہر رشید نے کبریٰ خان کو ایسا کیوں کہا؟

کئی برس گزرنے کے باوجود ’صنفِ آہن‘ کی کاسٹ کے درمیان دوستی اور پردے کے پیچھے گزارے گئے خوشگوار لمحات مداحوں کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ ایک معمولی سے کھیل کی یہ پرانی ویڈیو بھی فنکاروں کی اسی خوشگوار رفاقت کی یاد تازہ کرگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ