معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پب جی موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کینیڈا میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔

سوشل میڈیا پر فاروق احمد کے قریبی دوستوں کی جانب سے ان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی جس کے مطابق وہ کینیڈا کے شہر کیلگری، البرٹا میں پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا عالمی ای گیمنگ پر بھی راج، ‘فور تھرائیوز’ نے ’پب جی‘ ورلڈ اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی

فاروق احمد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد گیمنگ کمیونٹی میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی جبکہ PUBG موبائل سے وابستہ متعدد معروف گیمنگ کریئیٹرز اور دیگر شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فاروق احمد نے PUBG موبائل سے متعلق ویڈیوز اور گیمنگ کانٹینٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں مداح بنائے تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل Farooq Ahmad YT پر تقریباً 9 لاکھ 25 ہزار سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی لڑکی پب جی کھیلتے کھیلتے پاکستان کیسے پہنچی؟

وہ PUBG موبائل کے قیمتی اور نایاب اکاؤنٹ کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے تھے۔ اپنی ویڈیوز میں وہ مہنگی UC خریداری، نایاب آئٹمز، ہتھیاروں کے اپ گریڈز اور گیم میں موجود قیمتی کلیکشنز دکھاتے تھے۔

فاروق احمد کی ایک ویڈیو میں ایسے PUBG موبائل اکاؤنٹ کو بھی دکھایا گیا تھا جسے وہ دنیا کے مہنگے ترین اور منفرد اکاؤنٹس میں شمار کرتے تھے جبکہ یہی نایاب کلیکشن ان کے کانٹینٹ کی نمایاں خصوصیات میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

تاہم فاروق احمد کے انتقال کی خبر کی تاحال ان کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب ان کے دوستوں اور گیمنگ کمیونٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ