نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے اہم سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔
ہوائی اڈے پر ترک حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور پاکستانی سفیر نے ان کا شاندار استقبال کیا، جس کے بعد وہ اپنی باقاعدہ سرکاری مصروفیات کا آغاز کریں گے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اتوار کو اپنے سرکاری دورے پر ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا دورہ چین، خطے میں امن اور سی پیک 2.0 پر اہم بات چیت
ہوائی اڈے پر ان کی آمد کے موقع پر شاندار استقبالیہ انتظامات کیے گئے تھے۔ انہیں خوش آمدید کہنے والوں میں ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف فار ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر جنرل شنول وارول نمایاں تھے۔
ان کے ہمراہ ترک وزارتِ خارجہ کے سفیر جہاد ایرگینے، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترک حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 arrived in Istanbul, Türkiye today for official engagements.
He was received by Deputy Chief of Staff for Administration Brig. Gen. Şenol Varol, Pakistan’s Ambassador to Türkiye Dr. Yousaf Junaid,… pic.twitter.com/nT6AWjy1dR
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 30, 2026
واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دہائیوں پر محیط گہرے سفارتی، تجارتی اور عسکری تعلقات قائم ہیں اور دونوں برادر ممالک مختلف علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان انہی مضبوط برادرانہ تعلقات کی ایک اہم کڑی ہے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے
حالیہ سفارتی اور دفاعی پیشرفت کے تناظر میں اس دورے کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ ان کی ان سرکاری مصروفیات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اتوار کو سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچے ہیں۔













