لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو دستیاب پہلی پرواز کے ذریعے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی پنڈلی کی انجری کی باقاعدہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امام الحق نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے باعث وہ پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اتر سکے۔
امام الحق کی ”مشکوک انجری“ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، گزشتہ روز توقع تھی کہ وہ مشکل حالات میں بیٹنگ کیلیے میدان میں اتریں گے لیکن دردکش انجیکشنز لگوانے کے باوجود انھوں نے میچ میں حصہ نہیں لیا،امام الحق کے ساتھ محمد رضوان کو غیرذمہ دارانہ بیٹنگ پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر…
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) August 31, 2026
دوسری جانب سوشل میڈیا پر امام الحق کی انجری کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہیں کوئی انجری نہیں تھی اور اس حوالے سے غلط بیانی کی گئی جبکہ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا اور تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔
راجہ محمد حسیب لکھتے ہیں کہ امام الحق کو آئندہ پاکستان کی جانب سے ایک بھی میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
Imam-ul-Haq should never be allowed to play a single game for Pakistan again. #PAKvsENG
— Raja Muhammad Haseeb (@MHaseeb_Raja) August 31, 2026
باسط سبحانی نے لکھا کہ بلے باز ٹوٹے ہوئے بازو، انگلیوں کے فریکچر اور اکھڑے ہوئے کندھوں کے ساتھ بھی میدان میں اترتے رہے ہیں۔ انھوں نے تکلیف برداشت کرتے ہوئے بیٹنگ کی کیونکہ بعض اوقات ٹیم کو واقعی آپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کرس ووکس اوول میں انگلینڈ کے لیے اکھڑے ہوئے کندھے، ایک بازو کے سِلنگ میں ہونے اور اس کے تقریباً ناکارہ ہونے کے باوجود بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تھے۔
This is what heart, grit and determination looks like.
This happened exactly a year ago. Chris Woakes was a good player with over 2000 runs and 8 short of 200 wickets in 62 tests for England. He also picked up 3 important wickets in WC Final 2019; BUT he will always be… pic.twitter.com/z5rD6CDtnl
— Basit Subhani (@BasitSubhani) August 30, 2026
ماریہ راجپوت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر انجری واقعی سنگین تھی اور فزیو نے بیٹنگ کرنے سے منع کیا تھا تو پھر اس سارے ڈرامے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اسٹورٹ براڈ نے جو کچھ بھی کہا میں ان کی ایک ایک بات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔
If Injury was serious and physio told not to Bat then there wasn't need of this drama … I agreed with every single word spoken by Stuart Broad pic.twitter.com/ZEvhWwdgML
— Mariya Rajput (@mariya_raj10) August 31, 2026
عمر قریشی نے امام الحق پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان حرکات نے پاکستان کرکٹ کو پوری دنیا کے سامنے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔
Little did he know how badly this stunt would backfire
He’s made Pakistan cricket the laughing stock of the entire world with these antics pic.twitter.com/ETLNvjUa9Y
— omar r quraishi (@omar_quraishi) August 31, 2026
ایک اور صارف نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کھلاڑی کو اس طرح ذلت کا سامنا کرتے نہیں دیکھا، وہ بھی پوری دنیا کے سامنے براہِ راست۔
میں نے اپنی زندگی میں کسی کھلاڑی کو اس طرح ذلیل ہوتے کبھی نہیں دیکھا—اور وہ بھی براہِ راست۔#cricket #ENGvPAK #PakistanCricket pic.twitter.com/oMajYM0o9G
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) August 31, 2026
کچھ سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی امام الحق کی انجری پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کو پیش آنے والی پنڈلی کی تکلیف کا مکمل طبی جائزہ لینے اور انجری سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈنگلے کی شکست سے قومی ٹیم نے کیا سیکھا اور اگلے میچ کے لیے کیا عزم کیا؟ امام الحق نے پلاننگ بتادی
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ امام الحق کی انجری کی نوعیت کیا تھی اور آیا انہیں ٹیسٹ میچ کے دوران واقعی ایسی تکلیف کا سامنا تھا جس کے باعث وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ امام الحق کی انجری سے متعلق معاملات پر ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعض حکام کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔













