دورۂ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل غیرمعیاری کارکردگی نے جہاں پی سی بی حکام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے وہیں سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کھل کر برس پڑے ہیں۔
سابق کپتان محمد یوسف نے کھلاڑیوں کی تکنیک اور کوچنگ کے معیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے موجودہ صورتحال کی ذمہ داری ٹیم کے گرد موجود بعض کوچز پر عائد کر دی۔
Few years ago I warned about this, but unfortunately some so called coaches around #Babarazam & other players didn’t allow him to work on issues that could have been easily resolved. That failure has dragged Pakistan cricket into the decline we see today.
These coaches are… pic.twitter.com/Go9kNc7abu
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) August 30, 2026
سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کوچز کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں ’کھیل کے لیے زہر‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلا دیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔
محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بابر اعظم کے انگلینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کی چند سال پرانی اور حالیہ ٹیسٹ میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چند سال قبل ہی انہوں نے ان تکنیکی خامیوں کے حوالے سے خبردار کیا تھا، تاہم بدقسمتی سے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے اردگرد موجود بعض نام نہاد کوچز نے انہیں ان مسائل پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: ’امام الحق نے پوری دنیا کے سامنے مذاق بناکر رکھ دیا‘، اوپنر بلے باز کی مشکوک انجری پر شائقین برہم
ان کا کہنا تھا کہ یہ تکنیکی خامیاں اُس وقت آسانی سے دور کی جا سکتی تھیں لیکن بروقت اصلاح نہ ہونے کے باعث مسائل مزید سنگین ہوتے گئے۔
محمد یوسف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تکنیکی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی ہی پاکستان کرکٹ کو آج اس زوال تک لے آئی ہے جس کا ہم سب مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔
احمد شہزاد لکھتے ہیں کہ کاش میں پاکستان کرکٹ کے لیے کچھ کر سکتا۔ اسے اس طرح زوال کا شکار ہوتے دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ گزشتہ دو برس سے ہم پاکستان کرکٹ کی سمت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے آئے ہیں اور امید تھی کہ ذمہ دار افراد اس صورتحال کا نوٹس لے کر اقدامات کریں گے۔
I wish there were something I could do for Pakistan cricket. Watching it decline like this is heartbreaking. 💔🇵🇰
For two years, we’ve raised concerns about its direction, hoping those responsible would act. Sadly, nothing seems to change.
A cricketing nation with such a rich…
— Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) August 30, 2026
ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہو رہا۔ اتنی شاندار تاریخ اور عظیم کرکٹ ورثہ رکھنے والی قوم کی کرکٹ آج عالمی سطح پر مذاق کا موضوع بن چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ اس سے کہیں بہتر کی حقدار ہے۔
محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بزدلانہ رویہ ہے۔
Spineless Attitude #Pakistancricket
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) August 30, 2026
واضح رہے انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی ٹیم 389 رنز کے تعاقب میں 194 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔اس سے قبل لیڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔













