پاکستان میں ’ڈرائیور لیس‘ گاڑی کا مظاہرہ مہنگا پڑگیا، بے قابو کار پولیس وین میں گھس گئی، ویڈیو وائرل

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ’ڈرائیور لیس‘ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے کی ایک کوشش اس وقت دلچسپ واقعے میں بدل گئی جب بغیر ہاتھ لگائے چلائی جانے والی گاڑی اچانک بے قابو ہوکر قریب کھڑی پولیس وین سے جا ٹکرائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دونوں ہاتھوں سے اشارے کرتے ہوئے یہ کہتے دکھائی دیتا ہے کہ ’یقینی طور پر پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔‘ اسی دوران گاڑی بغیر کسی واضح ڈرائیونگ ان پٹ کے آگے بڑھتی ہے اور اچانک قریب کھڑی پولیس وین سے ٹکرا جاتی ہے۔

تصادم کے بعد رپورٹر فوری طور پر گاڑی کا ہینڈ بریک کھینچنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے واقعے پر مختلف طنزیہ تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے اسے پاکستان میں موجود ’ٹیلنٹ‘ کی مثال قرار دیا جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں گاڑی کو ہی ’سمجھدار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے رپورٹر کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مسئلہ گاڑی میں نہیں بلکہ پولیس وین میں تھا، ٹکر لگتے ہی ’نیٹ ورک‘ نے کام چھوڑ دیا اور گاڑی بے قابو ہوگئی۔

کئی صارفین مزاحیہ انداز میں کہتے نظرا ٓئے کہ ویڈیو کا اگلہا حصہ جیل میں بنے گا تو کسی نے اس صورتحال کو پاکستان کے موجودہ حالات سے تشبیہہ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات سے سیاسی ہم آہنگی تک، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی قلابازی

کیلیفورنیا میں ٹریفک کے درمیان بھاگتے ایمو پرندے کو پولیس نے بحفاظت پکڑ لیا

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

ویڈیو

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے تیل بردار جہاز میں دھماکا، امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی برآمدات جاری

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟