تمام برادر ممالک کے لیے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، ترک وزیر خارجہ

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ تمام برادر ممالک کے لیے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایسا مضبوط اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں جو علاقائی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی دستاویز، سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے، اجلاس میں کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

حاقان فیدان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے، ہمارے اتحاد کا سرکاری نام مکہ دفاعی معاہدہ ہے، یہ اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ تاریخ ساز، اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے، خطے کے ممالک کو امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام برادر ممالک کے لیے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، ہم ایسا مضبوط اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں جو مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp