ملکہ الزبتھ دوم کو ناراض کردینے والے گوریلا آرٹسٹ ’ہیلچ‘ 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گوریلا آرٹسٹ مائیکل پرڈی جو فن کی دنیا میں ’ہیلچ‘ کے نام سے مشہور تھے اور جنہوں نے ونڈسر کیسل کے قریب گرافیٹی (دیوار نویسی) کے ذریعے ملکہ الزبتھ دوم کو ناراض کر دیا تھا 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس کے نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی، ہمشیرہ شہزادی این جذباتی ہو گئیں

پرڈی اپنے مخصوص انداز میں اپنا نام بڑے بڑے حروف میں عمارتوں، کنکریٹ کے موٹروے پلوں، ریلوے کے پلوں اور دارالحکومت بھر کی چھتوں پر پینٹ کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔

ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ’ریسٹ اِن پیس‘ کے عنوان کے تحت انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کی موت کی وجہ فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے: برطانوی بادشاہ چارلس نے 800 سالہ قدیم شاہی روایت توڑ دی، وجہ کیا تھی؟

برطانوی میڈیا کے مطابق سنہ 2019 میں ونڈسر کیسل کے قریب ایک ریلوے پل پر 60 فٹ اونچے سفید حروف میں لکھا گیا ان کا نام مٹانا پڑا تھا کیونکہ مرحومہ ملکہ الزبتھ دوم اس گرافیٹی سے شاہی رہائش گاہ کے منظر کے خراب ہونے پر سخت ناراض ہوئی تھیں۔

اس وقت ’دی سن‘ اخبار سے بات کرتے ہوئے ایک ذریعے نے بتایا تھا کہ ملکہ یہ سن کر انتہائی رنجیدہ ہوئیں کہ ونڈسر کیسل کا یہ منظر اس طرح بدنما بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی کرنسی کی تاریخ کا اہم باب بند: ملکہ الزبتھ کی تصویر والا آخری سکہ جاری

ان کے مشیران کو ہدایت دی گئی تھی کہ اس بلا جواز توڑ پھوڑ کو صاف کروانے اور ونڈسر کیسل کے منظر کو دوبارہ اس کی سابقہ خوبصورتی پر بحال کرنے کے لیے جو بھی ممکن ہو کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، حکومت نے یکم ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پھیپھڑوں کے سرطان سے متعلق 13 عام غلط فہمیاں، حقیقت کیا ہے؟

پشاور پولیس انٹرپول کے ذریعے بحرین سے واپس لائے گئے ملزم کی حفاظت نہ کرسکی، پشاور پہنچتے ہی حملے میں ہلاک، ممتازے کون تھا؟

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب