لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز کی بدترین شکست اور اس کے بعد کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے بڑے اور اچانک فیصلوں نے لندن میں موجود قومی ٹیم کے کیمپ میں دباؤ کی صورتحال پیدا کردی ہے، جبکہ ٹیم کے ہوٹل میں بھی غیر معمولی سناٹا چھایا ہوا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہیں رہی، وہ پہلی اننگز میں 8 جبکہ دوسری اننگز میں صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم کی شکست، ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان خاصے دباؤ میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان بابر اعظم اس وقت شدید بخار میں مبتلا ہیں، جس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہے۔

کپتان کی صحت کے حوالے سے ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے میڈیا کو بابر اعظم کے بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق بابر اعظم نے خود بھی اپنی طبیعت کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا ہے۔

تاہم میڈیا منیجر کا کہنا تھا کہ گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں، بابر اعظم فٹ ہیں اور بخار کے حوالے سے کسی خاص تشویش کی ضرورت نہیں۔ ان کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp