اسلام آباد میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان ایک اسٹیج پر، موسیقی کے ساتھ چیریٹی کا منفرد پروگرام

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں موسیقی، کھیل اور انسانیت کی خدمت کو یکجا کرتے ہوئے معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور استاد راحت فتح علی خان ایک ہی اسٹیج پر پرفارم کریں گے۔ ’پریم نگر، دی لینڈ آف لو‘ کے زیر اہتمام یہ چیریٹی فنڈ ریزنگ شو 12 ستمبر 2026 کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔

پروگرام کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کی مدد اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ایسی شام ہوگی جہاں شائقین کو ایک طرف عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا تو دوسری جانب وہ ایک نیک مقصد میں اپنا حصہ بھی ڈال سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پر تنقید، راحت فتح علی خان نے خاموشی توڑ دی

’پریم نگر، دی لینڈ آف لو‘ کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی اور کرش وانکوانی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں دونوں معروف فنکار پہلی مرتبہ ایک ہی اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جس کے باعث شائقین میں بھی خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد ٹکٹ خریدنے کے ساتھ فلاحی مقصد میں بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ٹکٹ Bookme.pk کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں، جبکہ پوسٹر پر دی گئی معلومات کے مطابق بینک ٹرانسفر اور ایزی پیسہ کے ذریعے بھی تعاون کی سہولت موجود ہے۔

پروگرام کے منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منفرد شام کا حصہ بنیں، صوفی موسیقی سے محظوظ ہوں اور انسانی خدمت کے اس مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کا جھانسہ، نازیبا ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کراچی میں ملزم گرفتار

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: فیڈرل سروس ٹریبیونل کا حکم کالعدم، ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال

یوگنڈا سے واپس آنے والی سفارتکار کی اہلیہ میں ایبولا وائرس کی تصدیق، نائیجیریا میں 44 افراد زیرِ نگرانی

13سالہ لڑکی کے قتل کی کہانی پر مبنی اطالوی فلم نیٹ فلکس کی غیر انگریزی فلموں میں سرفہرست

سپریم کورٹ نے ریلوے افسران کی سنیارٹی سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟