نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پر تنقید، راحت فتح علی خان نے خاموشی توڑ دی

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پیش کرنے کے معاملے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ ان کے خاندان کی سو سال پرانی روایت کا حصہ ہے اور انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں۔

راحت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی محبت کے اظہار کے طور پر کرتے ہیں تاہم جو لوگ قوالوں کی روایات سے واقف نہیں وہ اس معاملے پر نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی روایت اور ورثے کی پیروی کرتے ہیں، میں نے بھی وہی کیا جو ہماری سو سال پرانی خاندانی روایت ہے۔ ہم قوال اسی طرح کرتے ہیں اور مجھے اپنے کیے پر کوئی افسوس نہیں‘۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبر کے اندر کھڑے نہیں تھے بلکہ قبر کے کنارے کھڑے ہوکر قوالی پیش کررہے تھے اور اس دوران مکمل احترام ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نصرت فتح علی خان کے مزار پر قوالی اور نوٹوں کی برسات کرنے پر راحت فتح علی پر شدید تنقید

گلوکار نے مزید کہا کہ آپ میرے انداز اور باڈی لینگویج سے دیکھ سکتے تھے کہ میں نے مکمل احترام کیا۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ میرے کسی اپنے نے میرے خلاف اتنی باتیں کیں۔

راحت فتح علی خان کے مطابق قوالی سے قبل قرآن خوانی اور دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس کے بعد قبر کے کنارے قوالی پیش کی گئی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Qamar (@andron_lyallpur)

واضح رہے کہ چند روز قبل نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان نے ان کی قبر پر قوالی پیش کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟