سجاد حیدر خان نے باضابطہ طور پر ترجمان دفتر خارجہ کا چارج سنبھال لیا ہے، جہاں وہ طاہر حسین اندراپی کی جگہ یہ ذمہ داری انجام دیں گے۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سابق ترجمان نے اپنی آخری نیوز بریفنگ کے دوران ان کا تعارف کروایا اور عہدہ نئے ترجمان کے سپرد کر دیا۔
Sajjad Haider Khan Set to Become New FO Spokesperson | Breaking News | Express247 #SajjadHaiderKhan #FOspokesperson #ForeignOffice #Pakistan #PakistanForeignOffice #TahirAndrabi #PakistanDiplomacy #ForeignPolicy #BreakingNews #PakistanNews #Diplomacy #Express247 pic.twitter.com/fiMDlvaxcJ
— Express 24/7 (@Express247PK) September 2, 2026
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سجاد حیدر خان اس وقت ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اور ترجمان دفتر خارجہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی
انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے سفارتی کیریئر کے دوران وہ دمشق، بڈاپسٹ، برلن اور جکارتہ میں پاکستانی مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ وہ 2020 سے 2025 تک بیلاروس میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔
سجاد حیدر خان کو متعدد زبانوں پر مہارت حاصل ہے وہ اردو، انگریزی، عربی اور بلتی بول سکتے ہیں جبکہ جرمن، انڈونیشین اور روسی زبانوں میں بھی خاصی مہارت رکھتے ہیں۔
طاہر اندراپی کی نئی ذمہ داری اور نیک خواہشات
سابق ترجمان طاہر حسین اندراپی نے اپنی آخری پریس بریفنگ کے دوران سجاد حیدر خان کو باضابطہ طور پر میڈیا سے متعارف کروایا۔
Ambassador Sajjad Haider Khan is set to take charge as the new spokesperson of Pakistan’s Ministry of Foreign Affairs, replacing Ambassador Tahir Hussain Andrabi. Khan is a senior career diplomat with more than two decades of experience in Pakistan’s Foreign Service and has… pic.twitter.com/1hfM6pWZPa
— South Asia Times (@_southasiatimes) September 2, 2026
انہوں نے بتایا کہ وہ خود اب جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
طاہر اندراپی نے سجاد حیدر خان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ترجمان کے دفتر کی قیادت بہترین انداز میں کریں گے۔
مزید پڑھیں:بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کے دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کی سفارتی تبدیلیاں اور تبادلے ایک باقاعدہ اور پیشہ ورانہ عمل کا حصہ ہوتے ہیں، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مؤثر نفاذ اور میڈیا کے ساتھ رابطوں کو مستحکم بنانا ہے۔
ترجمان کا عہدہ عالمی منظر نامے پر ملکی مؤقف کی وضاحت کے لیے انتہائی حساس اور اہم تصور کیا جاتا ہے۔
تجربہ کار سفارت کاروں کو اس اہم منصب پر فائز کر کے پاکستان دنیا کے سامنے اپنا مؤقف زیادہ واضح اور مؤثر انداز میں پیش کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔














