لوک فنکارہ مائی سبھائی کے قتل سے متعلق خبریں حقائق کے منافی قرار، ڈپٹی کمشنر جنوبی ڈیرہ بگٹی کی وضاحت

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر جنوبی ڈیرہ بگٹی نے لوک فنکارہ مائی سبھائی کے مبینہ قتل سے متعلق مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر و شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ رپورٹس میں واقعے اور اس کے مقام سے متعلق غلط اور گمراہ کن معلومات نشر کی گئی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر جنوبی ڈیرہ بگٹی کے مطابق بعض ٹی وی چینلز، اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مائی سبھائی کے قتل سے متعلق خبریں نشر و شائع کی گئیں، تاہم ان خبروں میں بیان کردہ واقعے سے متعلق معلومات حقائق پر مبنی نہیں اور غیر مصدقہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لوک گلوکارہ مائی دھائی کے امریکا میں دھوم

 انہوں نے کہا کہ حساس نوعیت کے واقعات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات کی تشہیر سے عوام میں بے چینی اور غلط فہمی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی منفی تاثر پیدا ہوسکتا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے اپیل کی کہ حساس نوعیت کے واقعات سے متعلق کوئی بھی خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل ضلع انتظامیہ اور پولیس کے مجاز حکام سے حقائق کی تصدیق ضرور کی جائے تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا سندھی لوک گلوکارہ کو سندھ حکومت کی جانب سے امدادی چیک جاری

 انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کا تقاضا ہے کہ کسی بھی واقعے کی رپورٹنگ میں تصدیق شدہ معلومات کو ترجیح دی جائے اور غیر مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر خبریں نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

 ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ میڈیا اداروں سے بھی درخواست کی کہ مائی سبھائی کے قتل سے متعلق نشر و شائع کی گئی غلط معلومات کی مناسب تصحیح اور وضاحت جاری کی جائے تاکہ عوام کے سامنے حقائق واضح ہوسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp