قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے افغانستان میں تعینات سفیر عبید الرحمان نظامانی کی ملاقات

جمعہ 4 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوان صدر میں پاکستان کے افغانستان میں تعینات سفیر عبید الرحمان نظامانی سے ملاقات میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کو علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص پاکستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، صدر زرداری اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا اظہارِ افسوس

ایک علیحدہ ملاقات میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ورلڈ چیئرمین اور سفیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد شاہد امین خان نے بھی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں ’شہید بینظیر بھٹو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ پیش کیا۔

ایک اور ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے سٹی صدر ملک نسیم لبر نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور انہیں ملتان اور جنوبی پنجاب کے سیاسی امور سے متعلق آگاہ کیا۔

نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سید نے بھی قائم مقام صدر سے رسمی ملاقات کی اور انہیں کمپنی کی کارکردگی مجموعی پیشرفت اور اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیے: یوسف رضا گیلانی کا بین المذاہب رواداری کے فروغ کے عزم کا اعادہ

دریں اثنا پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا چیپٹر کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فرزند علی وزیر کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp