چین میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، صدر زرداری اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا اظہارِ افسوس

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

صدر آصف علی زرداری اور قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے چین میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی قیادت، حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے چین میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی ہر آزمائش میں مزید مضبوط اور غیر متزلزل ثابت ہوگی۔

دوسری جانب قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں طوفانوں اور شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قدرتی آفات کے اس کٹھن وقت میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ قائم مقام صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ چین اس مشکل صورتحال پر جلد قابو پا لے گا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہر مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آتی ہے اور دونوں ممالک ہر آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں