لیا سالونگا ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ بن گئیں

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلپائن کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ لیا سالونگا نے اپنے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

55 سالہ لیا سالونگا کو جمعہ کے روز ہالی ووڈ واک آف فیم پر 2,855واں ستارہ دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز ’لائیو پرفارمنس‘ کے شعبے میں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’انشااللہ‘ کہنے کے بعد معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو قرآن کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہالی ووڈ واک آف فیم کی پروڈیوسر اینا مارٹینیز نے پیپل میگزین کو جاری بیان میں کہا کہ ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس کو لیا سالونگا کو واک آف فیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیا سالونگا ایک حقیقی جدت پسند فنکارہ ہیں، جن کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کئی دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر نے دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

اینا مارٹینیز کے مطابق لیا سالونگا کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارے سے نوازنا باعثِ فخر ہے، خصوصاً اس لیے کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیا سالونگا کی یہ کامیابی صرف ان کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری فلپائنی برادری اور ان فنکاروں کی آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک تاریخی سنگِ میل ہے جو ان کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔

مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کا آخری انٹرویو کیوں وائرل ہو رہا ہے؟

لیا سالونگا کے نمایاں فنی کارناموں میں ڈزنی کی معروف فلم ’الہ دین‘ میں شہزادی جیسمین اور ’مولان‘ میں فا مولان کے کردار کو اپنی آواز دینا بھی شامل ہے۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والی یہ معروف فنکارہ جلد ہی آنے والی اینی میٹڈ فلم ’فورگٹن آئی لینڈ‘ میں مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گی۔

فلم 25 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp